علاقائی خبریں

ڈینگی سے بچاؤکے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

ننکانہ صاحب (رانا عرفان سے ) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ڈینگی سے بچاؤکے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے کی۔ سمینار میں ریسکیو افسران و ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات جس میں ارد گرد کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ پرانے ٹائروں اور سکریپ وغیرہ کو محفوظ ٹھکانے لگائیں۔ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری علاج اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ ڈینگی سے بچنے کے لئے ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل کے لئے سازگار ماحول اور ٹھکانوں کو ممکن حد تک تلف کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button