میر پور ماتھیلو پولیس کی کاروائی، چوری شدہ ایک موٹر سائیکل ریکور
گہوٹکی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ میر پور ماتھیلو پولیس کی بہترین کاروائی، چوری شدہ ایک موٹر سائیکل ریکور کروانے کے بعد اصل مالک کے حوالے۔ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ میر پور ماتھیلو اور اس کی ٹیم کی بہترین کاروائی۔پولیس ٹیم نے کاروائی کر کے تھانہ میر پور ماتھیلو کی حدود سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے قانونی کاروائی کے بعد اصل مالک اشرف علی عباسی کے حوالے کر دی۔یاد رہے کہ مورخہ 30 نومبر کو نامعلوم چور/ملزمان تھانہ میر پور ماتھیلو کی حدود سے اشرف علی عباسی کی ایک موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔ایسی اطلاع مالک نے تھانہ میر پور ماتھیلو پہ دی ہوئی تھی۔آج ایس ایچ او تھانہ میر پور ماتھیلو عبدالرزاق انصاری* نے چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کر لی۔مسروقہ موٹر سائیکل واپس ملنے پر مالک نے ایس ایس پی گھوٹکی اور ایس ایچ او میر پور ماتھیلو کا شکریہ ادا کیا اور گھوٹکی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے ایس ایچ او میر پور ماتھیلو اور اس کی ٹیم کے لئے شاباشی کا پیغام