کرائمز
گڈاپ سٹی /اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
گڈاپ سٹی(مرید حسین باجوہ ) پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس نے دوران گشت تھانہ گڈاپ کے علاقے انگارہ گوٹھ کے قریب سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت رشید ولد اللہ جڑیو کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایس ایس پی ملیر