کرائمز

گلشن معمار /داخلی و خارجی راستوں سیل ،سرچ آپریشن جاری

گلشن معمار (مرید حسین باجوہ )تھانہ گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری،سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے،سرچ آپریشن گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ، جنجال گوٹھ، بھادر گوٹھ اور ملا عیسیٰ گوٹھ میں کیا جارہا ہے،سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے،بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے،سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرجانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او گلشن معمار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور شاہین فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button