جھوٹی گواہی نہ دینا غریب خاندان کا جرم بن گیابہیمانہ تشدد، ہسپتال منتقل
جھوٹی گواہی نہ دینا غریب خاندان کا جرم بن گیابہیمانہ تشدد، ہسپتال منتقل
گوگڑاں(محمد اعجاز انصاری) تھانہ قریشی والا کی حدود گوگڑاں میں ایک سال قبل طلاق کے معاملے میں جھوٹی گواہی نہ دینا غریب خاندان پر قہر بن گیا ایک سال میں متعدد بار بااثر رشتہ داروں نے غریب خاندان کو تشدد کا شکار بنا ڈالاگزشتہ روز گھر میں گھس کر پہلے غریب کے بیٹے عبدالجبار کو تشدد کا شکار بنایا جسکی منت و سماجت سے اہل محلہ نے جان بچواٸ اور ریسکیو 1122نے سیریس حالت میں آر ایچ سی ہسپتال گوگڑاں منتقل کیا تو با اثر و غنڈہ بدمعاش رشتہ داروں کا غصہ ٹھنڈہ نہ ہوا اور غریب لڑکے کی ماں کو گھر میں اکیلا پا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے پھاڑ ڈالے نیم مردہ حالت و ہرہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گۓ جسے ایمرجنسی ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں ریفر کر دیا گیا تھانہ قریشی والا پولیس نے ماں بیٹے کا ڈاکٹ جاری کر دیا لیکن غنڈے بدمعاشوں کے خلاف کوٸ کارواٸ نہ کی گٸ اور میڈیلکل رپوٹ کا انتظار شروع کر دیا غریب خاندان نے ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال آر پی او ملتان آٸ جی پنجاب چیف جسٹس پاکستان آرمی چیف پاکستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کر دی اور فوری ہاتھ جوڑ کر اپنی جان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کی اپیل کر دی۔