کرائمز

وہاڑی :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، سینکڑوں لیٹر غیر معیاری فلیور ڈرنکس تلف

وہاڑی /بورےوالا / شیخ فضل (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام /سعید چوہدری )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تاج پارک بوریوالا میں گودام پر کارروائی، 250 لٹر غیر معیاری فلیور ڈرنکس تلف کردی گئی، گودام مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بوریوالا میں تاج پارک گلی نمبر 3 میں ایک گودام کی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری فلیور ڈرنکس برآمد کی گئیں۔ ٹیسٹ کے دوران مشروبات کا سیمپل فیل پایا گیا۔ مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ مضر صحت ڈرنکس مارکیٹ میں کریانہ اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص مشروبات تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی اجزاء سے تیار مشروبات انسانی صحت کےلئے نقصان دہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button