کرائمز

پنجاب فوڈ اتھارٹی سفید ہاتھی بن گیا ، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

*وہاڑی (حاجی شوکت علی) پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب حکومت کا سفید ہاتھی بن گیا، ماہانہ سرکاری خزانے پر کروڑوں کا بوجھ، کام نہ ہونے کے برابر، کھانے پینے کی مضرصحت ملاوٹی اشیاء کی تیاری اور فروخت کم نہ ہوسکی، شہری کیمیکل ملی مضر صحت اشیاء دودھ، بیکری آئٹمز کھانے سے خطرناک جان لیوا امراض کا شکار ہونے لگے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ضلعی انتظامیہ کو بھی جواب دہ نہیں، اکا دوکا کاروائیاں کرکے تنخواہیں حلال کی جانے لگیں، شہریوں کی جانب سے جی فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی زیر نگرانی کام کرنے والا ادارہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک سفید ہاتھی اور خزانے پہ بوجھ بن کر رہ گیا ہے اس ادارے کا کام مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء کی تیاری اور فروخت کے خلاف کاروائیاں کرنا ہے لیکن ضلع وہاڑی میں یہ ٹیم گاڑیوں میں سیر کرتی تو نظر آتی ہے لیکن عملی طور پر انسانی جانوں سے کھیلنے والی معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی سامنے نہیں آرہی اکا دکا کاروائی کے ذریعے اپنا کھاتا پورا کیا جاتا ہے جبکہ جگہ جگہ کیمیکل ملے انتہائی مضر صحت دودھ، دہی، ناقص اور غیر معیاری آئل سے تیار کردہ سلانٹی، پاپڑ، سموسے، جعلی مصالحہ جات،کیمیکل ملے جوسسز،بچونکے کے لئے تیار شدہ انتہائی غیر معیاری مضر صحت گولی ٹافیاں، کیمیکلز سے تیار شدہ اچار، بیکری آئٹم، مٹھائیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کھلے عام ہوکر مارکیٹ میں سپلائی ہورہی ہیں لیکن ایسے ناسوروں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی دیکھنے کو نہیں مل رہی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والی اس ٹیم کا ضلعی سطح پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں شہریوں نے اس بدترین صورتحال پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button