کرائمز
سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 افراد گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نیو ٹاؤن پولیس نے رکشہ و موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم مقدمات میں ملوث 3 افراد گرفتار کر کے 2 مسروقہ رکشے، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 32 ہزار 500 روپے برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے 2 مسروقہ رکشے، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 32 ہزار 500 روپے برآمد ہوئی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔