کرائمز

مغلپورہ میں گھریلو ناچاکی پر خاوند کے تشدد سے بیوی کی ہلاک

لاہور / مغلپور ہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مغلپورہ میں گھریلو ناچاکی پر خاوند کے تشدد سے بیوی کی ہلاکت کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا نوٹس ، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایات پر مغلپورہ پولیس کا فوری ایکشن،مغلپورہ میں بیوی کو تشدد سے قتل کرنے والا خاوند گرفتار،مغلپورہ پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم گرفتار ہوا،ملزم جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا جن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انیقہ جانبحق ہو گئی،ملزم جنید عرصہ دراز سے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا،مغلپورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش ،خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں ، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button