لاڑکانہ،بروقت ناکہ بندی،کیویک رسپانس،چوری شدہ کار برآمد
لاڑکانہ(مرید حسین باجوہ ) پولیس کا، کار چوری اطلاع پر کوئیک ریسپانس۔ بروقت ناکہ بندی کے نتیجے میں چند گھنٹوں کے اندر چوری شدہ XLI کار ماڈل 2007 برآمد۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے برآمد شدہ کار اصل اونر کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ رحمتپور سب انسپیکٹر غلام مرتضیٰ گورچانی کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ چوری شدہ کار برآمد ہونے پر کار اونر بابر علی کھیڑو اور اہل علاقہ نے تھانے آکر پولیس ٹیم کو ھار پہنائے اور اظہار تشکر کیا۔ مری چوک والے علاقے سے چوری شدہ کار برآمد ہونے کے بعد فرار ملزمان کی تلاش جاری ہےمیر روحل خان کھوسو صاحب نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ رحمتپور کو ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ترجمان لاڑکانہ پولیس۔