نان کسٹم مختلف اشیاء/سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
لاڑ کانہ (مرید حسین باجوہ )سی آئی اے لاڑکانہ کی تھانہ ولید کی حدود آریجہ روڈ پر کامیاب کاروائی۔ نان کسٹم مختلف اشیاء/سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی برآمد شدہ سامان میں اخروٹ،شکر بالا،انجیر،پستہ، خشخش،سوجی اور ٹائلز شامل ہے۔پولیس نے ولید لاڑو والے علاقے سے وین BMA108 لسبیلہ کو تحویل میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت صدام جلبانی اور منصور جلبانی کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش/پوچھ گچھ سمیت قانونی و ضابطے کی کاروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے کامیاب کاروائی پر CIA پولیس کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری کرتے ہوئے برآمد شدہ وین کو بھی ویریفاء کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ 207/2024 بجرم 279,353 درج کرلیا گیا ہے۔ترجمان لاڑکانہ پولیس۔