لاڑکانہ ، گرفتار ملزمان سے منشیات، چوری شدہ کار، وین برآمد
لاڑکانہ (مرید حسین باجوہ )مختلف علاقوں سے (08) ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری،روپوش و مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے منشیات، چوری شدہ کار، وین، قیمتی موبائل فون اور نان کسٹم اشیاء/سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق: آریجا پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ پہلی کارروائی میں بھورو کلہوڑو والے علاقے سے اشتہاری ملزم پنہل جلبانی گرفتار۔ دوسری کاروائی میں حرو واھ والے علاقے سے روپوش ملزم جعفر خاصخیلی گرفتار۔ تیسری کاروائی میں باگھت لاڑو والے علاقے سے روپوش ملزم راحب میر بحر گرفتار۔رحمتپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان غلام مصطفیٰ جتوئی اور عبداللہ ڈیتھو کو بھاری مقدار میں بھنگ سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔رحمتپور پولیس نے چوری شدہ کار XLI ماڈل 2007 برآمد کرکے اصل اونر بابر علی کھیڑو کے حوالے کردی ہے۔ سی آئی اے پولیس نے تھانہ ولید کی حدود میں وین کو تحویل میں لے کر نان کسٹم مختلف اشیاء/سامان برآمد کرکے دو ملزمان صدام جلبانی اور منصور جلبانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ مارکیٹ پولیس نے جناح باغ والے علاقے سے گٹکہ سیلر داؤد شاہ کو دو کلو گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے مورخہ 09/11/2024 پر چوری ہونے والی قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل اونر عبدالقیوم کھوڑو کے حوالے کردی ہےترجمان لاڑکانہ پولیس