کرائمز

گراں فروشی ،93 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج، 107 گرفتاریاں

لاہور(مرید حسین باجوہ ) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے حوالے سے نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق یکم نومبر تا یکم دسمبر تک گراں فروشی پر مسلسل گرفتاریاں، مقدمات کا اندراج و جرمانے عائد کیے گئے ۔گزشتہ ماہ میں 7499 مقامات کی چیکنگ کی گئی ,93 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج، 107 گرفتاریاں جبکہ 2165 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور گراں فروشی کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے ،اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر بھی کارروائیاں جاری ہیں، سبزی و فروٹ منڈیوں میں رسد و طلب کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button