کرائمز
لودھراں: ضلعی پولیس ان ایکشن ،نو مقدمات درج ، ملزمان گرفتار
لودھراں(محمد اعجاز انصاری) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ضلعی پولیس نےچوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے نو مقدمات درج کرکے نو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان سے 17 کلو 220 گرام چرس ، 83 لیٹر شراب 02 پسٹل اور 04 گولیاں بھی برآمدکی ہے۔کاروائی کے دوران 08 اشتہاری مجرمان 02 عدالتی مفرور اور 02 ٹارگٹ ایفنڈر بھی گرفتار کر لئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے