کرائمز

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو مارے گئے،6فرار

لاہور/کاہنہ (وسیم اقبال)کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں 2 ڈاکو مارے گئے ، 6فرار ہوگئے ۔ پولیس نے8 ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔کاہنہ میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔پولیس نے8 ڈاکوؤں کے خلاف آرگنائزڈکرائم کاہنہ کے سب انسپکٹر شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قتل ،اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت، ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یکم دسمبرکی رات پنجوں گاؤں میں مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ۔5 سے 6 ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرارہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو ایک گھرمیں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کر رہے تھے، ‏اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 25 منٹ تک جاری رہا۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button