کارڈیالوجی سنٹر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے انچارج کی کرپشن بے نقاب
کارڈیالوجی سنٹر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے انچارج کی کرپشن بے نقاب
بہاولپور( اقبال وینس ) کارڈیالوجی سنٹر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے انچارج کی نجی ہسپتال پر لگے ہوئے بورڈ کا منظر ، وارڈ میں داخل مریضوں کو آپریشن کروانے کیلئے طویل انتظار کروانے کے بعد پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن کروانے پر مجبور کردیا جاتا ہے ڈاکٹر شہادت اور ڈاکٹر عمر اس قدر غرور اور تکبر اور ہٹ دھرمی کا نمونہ ہیں کہ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج اور ایم ایس کارڈیالوجی سنٹر کو بھی خاطر میں نہیں لاتے مریض رلتے ہیں اور ڈاکٹر شہادت اور ڈاکٹر عمر مریضوں کو آپریشن کیلئے پیشی پہ پیشی دیتے ہوئے نہیں تھکتے جب پنجاب اور مرکز میں چور ڈاکوؤں کی حکومت ہو اور انتظامیہ بھی ستو پی کر سوئی ہوئی ہو تو پھر سرکاری ڈاکٹرز اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن کو ترجیح دیتے ہیں اسی طرح ڈاکٹر عمر ایسے ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حکومت میں اگر ذرا سی بھی غیرت اور انسانی ہمدردی یا حلالی خون کا ایک قطرہ بھی جسم میں باقی ہے تو سرکاری ڈاکٹروں پر پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کرنا ہوگی ورنہ یہ انسانیت پر ظلم و بربریت اور آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے