لاہور :گارمنٹس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے3 مزدور جاں بحق
لاہور/ مانگا منڈی (ارسلان تیموری) مانگا منڈی کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے3 جاں مزدور جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے مانگا منڈی روڈ رائیونڈ سٹی بائی پاس کے قریب واقع کاٹن مل شمیم ڈائننگ میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملحقہ فیکٹری کی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور کئی گھنٹوں کی جدودجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر دوران سرچ آپریشن 3 مزدوروں طیب ، ، مشتاق اور تیمور کی لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیں ریسکیو حکام کا بتانا ہے ریسکیو کی 13 ایمرجنسی گاڑیوں، 2 فائرٹینڈرز اور 50 اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔