کرائمز
72 گھنٹوں کے دوران مقدمات میں مطلوب 250 ملزمان گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری،72 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن،45 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 250 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں،ڈولفن سکواڈ نے 120 ریکارڈ یافتہ، 51 عادی مجرمان کو حراست میں لیا،مختلف زیر سماعت مقدمات میں 33 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے،سٹریٹ کریمنلر ، ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کا 09 ملزما ن کو حراست میں لیا،ملزمان کے قبضہ سے 2 موبائل، 1 موٹر سائیکل، 1000 نقدی برآمد،شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد