کرائمز
7افسران کے تقرر و تبادل کے احکامات جاری
لاہور (نامہ نگار )پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عنصر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ،محمد نجیب کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد عمران عصمت کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے،جمیل حیدر شاہ کو ڈائریکٹر محکمہ معدنیات ،سعید احمد خان کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ بلدیات ،پراجیک ڈائریکٹر ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ احد ڈوگر کی خدمات ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپرد جبکہ ایڈیشنل کمشنر (کوارڈی نیشن )محمد اکبر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ تعینات کر دیا گیا۔