کرائمز

چوریاں، ڈاکے،شہریوں سے لاکھوں روپے،قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(آئی این پی )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں متعدد شہری لُٹ گئے، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں باوردی موٹرسائیکل سوار دوپولیس اہلکاروں نے کار سوار نوجوان کو لوٹ لیا۔ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے محمد عثمان نامی نوجوان کی درخواست پر دو نامعلوم پولیس اہلکاورں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کاہنہ میں معید سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں کریم سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں سجاد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا میں ماجد سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں رضوان سے 1لاکھ 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں شمشاد سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڈیفنس اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مانگامنڈی، وحدت کالونی اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button