لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 55 لاکھ سے زائد چالان
لا ہو ر (آئی این پی )چیف ٹر یفک آ فیسرلا ہو ر اطہر وحید نے بتا یا کہ لاہوریوں نے رواں سال ٹریفک قوانین کی 56 لاکھ 12 ہزار 490 خلاف ورزیاں کیں یکم جنوری سے 20 دسمبر تک 55 لاکھ 36 ہزار 818 چالان کئے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کے جرمانے کیئے گئے۔چیف ٹر یفک آ فیسرلا ہو ر اطہر وحید نے کہا کہ سب سے زیادہ 16 لاکھ 95 ہزار 603 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی گئی سب سے زیادہ موٹر سائیکلوں کے 34 لاکھ 15 ہزار 845 چالان کئے گئے موٹر سائیکل رکشہ کے 10 لاکھ 72 ہزار 263، 71 ہزار 988 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیئے گئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6 لاکھ 25ہزار 108، بغیر ہیلمٹ 5 لاکھ 78 ہزار474 چالان کیے گئے بغیر لائٹ کے 96 ہزار 604، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 63 ہزار 163 چالان کیے گئے۔ ون وے کی خلاف ورزی پر41 ہزار298،سگنل توڑنے پر47ہزار33، بغیر رجسٹریشن21ہزار 198 چالان ہوئے۔سٹی ٹریفک پولیس نے دیگر خلاف ورزیوں پر 16لاکھ 8ہزار208 چالان کیے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 13 ہزار 937 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔چیف ٹر یفک آ فیسرلا ہو ر اطہر وحید نے کہا کہ سب سے زیادہ 4 ہزار 519 کم عمر ڈرائیور، ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 628 مقدمات کا اندراج کیا گیا تجاوزات کیخلاف 2 ہزار 398 اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار 356 مقدمات درج ہوئے چالان کا مقصد شہریوں کی اصلاح کرنا مقصود ہے شہری خلاف ورزی نہیں کریں گیں تو کوئی چالان نہیں ہوگا۔