کرائمز
لاہور: گھروں میں وارداتیں کرنے والا 3رکنی گینگ گرفتار
لاہور(آئی این پی )آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے ڈیفنس کے علاقہ میں ایلیٹ کلاس گھروں میں وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ میا ں قد یر احمد نے ڈیفنس لاہور کی بڑی چوری و نقب زنی کی بڑی وارداتیں ٹریس کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کرن امانت،آصف علی اور جاویدکو گرفتار کر کے8 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت مال مسروقہ 200 تولہ سونا، ڈائمنڈ جیولری، قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمدکر لی۔ڈی آ ئی جی اوسی یو محمد عمر ان کشو ر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کام کرنے کے بہانے ایلیٹ کلاس گھروں میں ملازمت اختیار کرتی اور موقع ملتے ہی اپنے ساتھیوں سمیت واردات کرکے فرار ہو جاتی تھی