ٹریفک قوانین کے حوالے سے نجی کالج میں روڈسیفٹی سیمینار کا انعقاد
میاں چنوں (مرزا قمر شہزاد) موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے نجی کالج میں روڈسیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کے ویژن کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 17 راؤ محمد اقبال اور ان کی ٹیم نے نجی سکولوں اور کالجوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مہم کا آغاز کر اس حوالے سے ایڈمن افیسر انسپکٹر محمد طارق چوہدری نے اساتذہ کرام طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، جس میں پیدل چلنے، روڈ کراس کرنے ، ٹریفک سائن بورڈز ، ہیلمٹ کا استعمال، سائیڈ ویو مرر کے استعمال کے حوالے سے بریف کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ون وے وائیلیشن اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں. اپنی گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی لائٹیں درست رکھیں بسوں کی چھتوں پر ہرگز سفر نہ کریں تمام طلبہ اور سکول کے اسٹاف کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات کی ، بعد ازاں سٹاف طلبہ و طالبات میں ہیلمٹ اور گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے اور اس بات کا عہد لیا کہ ائندہ تمام سٹاف طلبہ و طالبات قوانین کی پابندی کریں گے