کرائمز

تفتیشی آفیسران میں کاسٹ اف انوسٹیگیشن کی مد میں رقم کے چیک تقسیم

کراچی: (رپورٹ شفقت خان) انوسٹیگیشن ون ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے تفتیشی آفیسران میں کاسٹ اف انوسٹیگیشن کی مد میں رقم کے چیک تقسیم تفصیلات کے مطابق علینہ راجپر SSP انوسٹیگیشن ون ایسٹ زون کراچی نے اپنے دفتر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں انوسٹیگیشن ون ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے تفتیشی آفیسران میں کاسٹ اف انوسٹیگیشن کی مد میں رقم کے چیک تقسیم کیے اس موقع پر SSP صاحبہ انوسٹی گیشن نے تفتیشی آفیسران سے کہا کہ کاسٹ آف انوسٹیگیشن کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں امید کی جاتی ہے کہ تفتیشی آفیسران بھی مقدمات کی تفتیش میرٹ پر سرانجام دیں گے اگر انہیں شکایت ملی کہ تفتیشی آفیسران نے میرٹ کے برخلاف کام کیا ہے یا کسی سے تفتیش کے اخراجات کی مد میں کوئی رقم وصول کی تو اس تفتیشی آفیسر کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا تمام تفتیشی آفیسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ SSP صاحبہ کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button