غیر معیاری مشروبات 38 ہزار خراب انڈے اور دیگر اشیاء تلف
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال 1 لاکھ 32 ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 59 ہزار فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ اسی طرح جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث 207 افراد کیخلاف مقدمات درج، 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ غیر معیاری خوراک کی تیاری پر 305 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 80 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 15 ہزار کلو مضر صحت گوشت، 15 ہزار لٹر ناقص مشروبات تلف کی گئیں۔ 38 ہزار خراب انڈے، 17 ہزار کلو غیر معیاری مینگو پلپ، ساڑھے ہزار کلو ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔