کرائمز

کھچی والا پریس کلب آف جرنلسٹ کھچی والا کا پہلے اجلاس کا انعقاد

کھچی والا (محمد احمد کاھلوں)کھچی والا پریس کلب آف جرنلسٹ کھچی والا کا پہلا اجلاس مرکزی دفتر عدیل پولی کلینک پر ہوا جس میں ، سید عدنان شاہ، بخت بیدار گیلانی، عقیل احمد، عدیل احمد، محمد احمد کاہلوں اورغلام شبیر کمبوہ نے شرکت کی جبکہ باقی ممبران نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں سال 2025 کے لئے عہددران کا باہمی مشاورت سے انتخاب کیا گیا جس کے مطابق چوہدری عدنان یوسف سندھو ایڈوکیٹ سرپرست اعلی، سید عدنان شاہ گیلانی کو چیئرمین، بخت بیدار گیلانی صدر ،معظم کنڈیارا سینئر نائب صدر، غلام شبیر کمبوہ اور فضل حسین نائب صدور، عقیل احمد جنرل سیکرٹری، حسان علی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، چوہدری طارق آرائیں سیکرٹری فنانس ،محمد احمد کاہلوں سیکٹری اطلاعات، عدیل احمد چیئرمین مجلس عاملہ، سید محمد شہزاد ممبر مجلس عاملہ ایگزیکٹیو ممبر میڈم چمن شہزادی جبکہ علاقہ کے معروف قانون دان میاں احمد مسعود شفیق ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر کا انتخاب کیا گیا علاقہ کی صحافی برادری ، تاجران اور سماجی کارکنان نے بننے والی باڈی کو بہت سراہا اور مبارک باد دی تمام ممبران و عہدیدران نے علاقہ کی بہتری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیت کو بروۓکار لانے کا عزم کیا اور علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کا تہیہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button