کرائمز
خوشاب : تین گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے
خوشاب(ملک شیرافضل) سرگودھا روڈ پر خوشاب برج میں شدید دھند کے باعث علی الصبح تین گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں 6خواتین اور ایک پولیس ملازم سمیت8افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں زخمیوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا، ذخمیوں میں45 سالہ نصیر احمد،37سالہ نسرین،33سالہ شہناز، 35سالہ توقیر،45سالہ رستم علی،24سالہ محمد عارف،23سالہ محسن علی38سالہ تاثیر اور پولیس ملازم سیف اللہ شامل ہیں، چار زخمیوں رستم، عارف، محسن اور تاثژیر کو ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد ہسپٌتال سے فارغ کر دیا کیا ہے۔