یونین کونسل 150 کوٹلی نجابت میں آنے والے سائل کو پریشانی کا سامنا
شجاع آباد(نامہ نگار)تحصیل شجاع آباد کی یونین کونسل 150 کوٹلی نجابت مسلسل اے روز بند عوام پریشان دفتر کے باہر سائلوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم دور دراز علاقوں سے آتے ہیں مگر دفتر کو تالا لگا ہوتا ے ہم دھکے کھا کر واپسی چلے جاتے ہیں ہم نے اپنے کام کے لیے مہنیوں لگ جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل دفتر میں کمیشن ایجنٹ بیھٹائے ہوئے ہیں جو سائل سے ہزاروں روپے مانگتے ہیں اور دفتر میں کمپوٹر نہ ہونے کی وجہ سے نادرا فارم کا ٹوکن ایکسپائر ہو جاتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایات جاری کی تھی کہ سائل کے بلا معاوضہ اور فوری کام حل کیے جائیں مگر یونین کونسل اہلکار ہزاروں روپے مانگتے ہیں ہم غریب آدمی اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئیں ہماری وزیراعلی پنجاب کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سید حمیرہ شاہ شجاع اباد سے اپیل ہے کہ ہم غریبوں کے کام فوری طور حل کرانے جائیں