گوجرانوالہ: 5کلو 400گرام ہیروئن اور1کلو 480گرام چرس برآمد
گوجرانوالہ (01اکتوبر 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی صدر مرزا بلال حسن کی زیر قیادت ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں عمران بیگ کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر ضیافت باٹھ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2منشیات فروشوں ،ہوائی فائرنگ اورناجائزاسلحہ رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔منشیات فروشی میں ملو ث ریکارڈ یافتہ ملزم جاوید اقبال کے قبضہ سے تین کلو دوسوچالیس گرام ہیروئن ،منشیات فروش بشارت سے دوکلو ایک سو ساٹھ گرام ہیروئن اورپسٹل تیس بو ر،منشیات فروش فریاد سے ایک کلو چارسواسی گرام چرس برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اصغر علی کے قبضہ سے 244بوررائفل برآمد ۔ دوران تفتیش منشیات فروشوں نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اورگوجرانوالہ بھر میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر ضیافت باٹھ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔