علاقائی خبریں

ایف بی آر کا آرٹی فیشل سسٹم ناکام ہو چکا ہے ‘ ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

لاہور( آئی این پی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی سسٹم جنریٹڈ ای میلز ٹیکس دہندگان میں خوف ہراس پیدا کر رہی ہیں ،ان کا کوئی قانونی جواز نہیں اس لئے انہیں فوری بند ہونا چاہیے ،جو ای میلز رجسٹرڈ پرسنز کو کی جا رہی ہیں وہ اس کا ٹائٹل ہی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسیشن نظام پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدور واصف علی شیخ،تابش علی جاوید،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری اورجوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس کے نظام میں خلا ءموجود ہے جس کے لیے مشاورت نا گزیر ہے اور اس کے بعد اصلاحات کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ ای میلز کے ذریعے جو تھریٹ ٹیکس دہندگان کو دیئے جا رہے ہیں وہ ان کا ٹائٹل ہی نہیں ،مثال کے طور پر جس کمرشل امپورٹر کو ای میلز آ رہی ہیں ان کا ٹائٹل بتا رہا ہے کہ آپ کی ریٹرن 2019 سے لے کر 2024تک تجزیہ کیا گیا ہے آپ نے غلط ریفنڈز وصول کیے ہیں جبکہ کمرشل امپورٹر کا ریفنڈز سے کوئی تعلق ہی نہیں ،رجسٹرڈ پرسنز نے دو ،دو ریٹرن جمع کرائی ہوں اورآپ کی ای میلز چار سال کا ریکارڈ بتا رہی ہیں جوسراسر غلط بیانی پر محیط ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ جس کا ٹائٹل ہے وہ ای میلز دوسروں کو جارہی ہیں جس کا مطلب ہے ایف بی آر کا آرٹی فیشل سسٹم ناکام ہو چکا ہے وہ غلط ای میلز بھجوا کر ٹیکس دہندگان میں خوف ہراس پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی لوگ ایف بی آر کے خوف سے ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے اور اب مزید ان میں خوف ہراس پھیلانے کے لیے ای میلز کی جا رہی ہیں ،تھریٹ والی ای میلز کو فوری بند ہونا چاہیے اور متعلقہ لوگوں کو ان سے متعلقہ ای میلز کے زریعے یاد دہانی کرانی چاہیے کہ آپ اس سال کی ریٹرن جمع کرائیں گے تو آپ قومی فریضہ ادا کرکے پاکستان کا اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں گے ،ٹیکس دینے والوں کا حوصہ بڑھایاجائے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے جس نے بروقت اپنا گوشوارہ جمع کراکر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button