کرائمز
نرسری تا میٹرک پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم یتیم ‘لاوارث ‘
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نرسری تا میٹرک پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم یتیم ‘لاوارث ‘بے سہارا بچوں ‘بچیوں کو مفت تعلیم کیلئے دس فیصد کوٹہ مختص کرنیکا نوٹیفکیشن جاری ‘محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے تمام نجی سکولوں کو نئے قواعد و ضوابط پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے عملدرآمد کیلئے فوری محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے ۔ عوامی ‘سماجی حلقوں اور شہریوں نے حکومتی فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔