کرائمز
فیروزوالہ،شادی سے انکار پر ملزم نے خاتون کو قتل کرڈالا
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) شادی سے انکار پر ملزم نے چھری کے وار کر کے طلاق یافتہ خاتون کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا نعش ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق گلشن ظفر پارک کی رہائشی طلاق یافتہ تہمینہ بی بی کو ملزم فیاض عرف فوجی نے شادی کیلئے مجبور کرتا تھا۔ انکار پر ملزم نے گھر میں گھس کر چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ ملزم فیاض عرف فوجی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔