کرائمز

لڑکی سے بداخلاقی، بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مزنگ کے علاقے میں لڑکی کے ساتھ بداخلاقی اور بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے مزنگ سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کی اطلاع دی۔خاتون نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کی اور بلیک میل بھی کر رہا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان اس کی بیٹی کو کئی بار بداخلاقی کا نشانہ بنا چکا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button