تیس سالہ ایڈز کی مریضہ خاتون (ت) نے بچے کو جنم دے دیا
سانگلہ ہل (آئی این پی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل میں تیس سالہ ایڈز کی مریضہ خاتون (ت) نے بچے کو جنم دے دیا بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کے ساتھ آئی ہوئی عورت نے ڈاکٹرز کو بتایا تو ہسپتال کے عملہ اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ڈاکٹرز نے فوری طور پر ہسپتال کے لیبر روم کو سیل کر دیا اور ہسپتال کو مریضوں سے خالی کروا لیا گیا بتایا گیا ہے کہ ایڈز کی مریضہ کا تعلق سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں مومن سے تھا اور اس نے ہسپتال میں آج اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا ہے بعدازاں ایڈز کی مریضہ خاتون کی خبر ہسپتال میں آگ طرح پھیل گئی اور ہسپتال میں آئے ہوئے دیگر مریضوں کو ہسپتال کے عملہ نے فوری ہسپتال کے احاطہ سے باہر نکال دیا لوگوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بغیر کسی پوچھ داش کے ایڈز کی مریضہ کو لیبر روم تک لے جانا اور بچے کی پیدائش ہو جانا ہسپتال کے ایم ایس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایسی نااہل ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور اس غفلت کی فوری تحقیقات کروائی جائیں