سید حسن رضا کا شہر کے نشیبی علاقوں،ڈسپوزل اسٹیشنز اور مین ڈرینز کا دورہ۔
نارووال(حاجی غلام عباس) بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ڈی۔سی نارووال سید حسن رضا کا شہر کے نشیبی علاقوں،ڈسپوزل اسٹیشنز اور مین ڈرینز کا دورہ۔میونسپل کمیٹی اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں تمام تر مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک،نارووال شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب آپریشن جاری۔ڈی۔سی نارووال نے نکاسی آب آپریشن کی بذات خود نگرانی کی،اس موقع ہر انکا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کو جلد از مکمل کیا جائے گا،انکا مزید کہنا تھا کہ میری شہریوں سے اپیل ہے کہ بارش کیوجہ سے پیدا ہونے والی کیس بھی قسم کی خطرناک صورتحال کے حوالے سے ڈی۔سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم پر 0542920027 پر بروقت دیں تاکہ امدادی ٹیموں کو بروقت روانہ کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔