علاقائی خبریں

قربانی جذبہ ایثار محبت اور تقویٰ کا نام ہے:حافظ عبدالغفار

ڈسکہ (عشرت انصاری) جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبدالغفار نقیب نے کہا ہے کہ قربانی جذبہ ایثار محبت اور تقویٰ کا نام ہے عید الاضحی کے موقع پر غرباء مساکین اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ عید الاضحی کا دن ہمیں اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو بالائے تاک رکھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں، شدت پسندی کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ عید الا ضحی کا دن ایثار، ہمدردی و غمگساری کا مظہر ہے کوئی بھی قوم ایثار و ہمدردی اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہر انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ، قربانی نمود و نمائش کیلئے نہیں اللہ کی رضا کیلئے کرنی چاہیے، قربانی کے اصل فلسفہ اور روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری ارمغان سبحانی نے مزید کہا کہ مسلمان عید الاضحیٰ کے موقع پر گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی کاراستہ اختیار کرنے کا عہد کریں، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ فلسفہ قربانی تو یہ ہے کہ انسان اپنی سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ چیز کو اللہ کے حکم پر ہر وقت قربان کرنے کیلئے تیار رہے، مسلمان اپنے دلوں میں جذ بہ ابراہیمی پیداکریں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button