کرائمز
اوکاڑہ پولیس نے 2 ڈاکو گرفتار بھاری مال مسروقہ برامد
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ پولیس نےبشارتی ڈوگرڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برامد۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او راوی ناصر جاوید کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی ۔بشارتی ڈوگر ڈکیت گینگ گرفتار ۔راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بشارتی ڈوگر ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ملزمان کے قبضہ سے8لاکھ روپےسے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد شہریوں سے لوٹی گئی نقدی 3 لاکھ 75 ہزار روپے،ایک موٹر سائیکل ،ایک موبائل فون اور اسلحہ برآمد ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ راوی اور گردونواح میں راہگیروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، مزید تفتیش جاری #