ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
*
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری )۔ اوکاڑہ ریسکیو 1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسرانجینئراحتشام نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو 55598 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 12113روڈ ٹریفک حادثات،36710 میڈیکل ایمرجنسیز، 619 فائر ایمرجنسیز، 1513 کرائم ایمرجنسیز، 05 ڈوبنے کی اور 4638 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 53662 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 19282 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 32813 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1567 افراد موقع پرجان بحق ہوئے۔ ایمرجنسی کال کا تناسب 152 کالز فی دن ہے جن پر ریسکیو1122 نے ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا۔تحصیل اوکاڑہ میں 39120 ایمرجنسیز پر 37530 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئی جن میں 7042روڈ ٹریفک حادثات،27474 میڈیکل ایمرجنسیز، 353 فائر ایمرجنسیز،958 کرائم ایمرجنسیز، 02 ڈوبنے کی اور 3291 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔تحصیل دیپالپور میں 10524 ایمرجنسیز پر 10254 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئی جن میں 3399روڈ ٹریفک حادثات،5706 میڈیکل ایمرجنسیز، 158 فائر ایمرجنسیز،399کرائم ایمرجنسیز، 02 ڈوبنے کی اور 860 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔تحصیل دیپالپور میں 5954 ایمرجنسیز پر 5878 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئی جن میں 1672روڈ ٹریفک حادثات،3530 میڈیکل ایمرجنسیز، 108 فائر ایمرجنسیز،156کرائم ایمرجنسیز، 01 ڈوبنے کی اور 487 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔روڈ ٹریفک حادثات ضلع بھر میں 12113 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں متاثرہ افراد کی تعداد 12954ہے، 133 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے۔ 5892شدید زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ6929 متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔آگ لگنے کے واقعات ضلع بھر میں 619آگ لگنے کے واقعات پربروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 540Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ جن میں 168کمرشل ایریا،110رہایشی علاقے اور 341 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (192)،گیس لیکج(24)، موم بتی(15)، کچن فائر(07)، جنگل کی آگ (01)، نامعلوم (14)، دیگر(98) اور لاپرواہی (268) بنی،ان واقعات میں 03 متاثرین شامل ہیں جن میں 02 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1 متاثرہ شخص کو موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔
*موٹر بائیک سروس:* ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے ضلع بھر میں 2489ایمرجنسیز پر3.74 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے25193 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 4123 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 1827 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ2296 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کامزید کہنا تھا کہ سال نو میں زیادہ سے زیادہ افراد کوپاک لائف سیور پروگرام اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا ئیں گے کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے گلی محلوں، سکولز و کالجزاوریونین کونسلز لیول پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس اور سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لئیے تیار ہے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔#