کرائمز

ملزمان کے قبضہ سے2لاکھ 90ہزارروپے نقدی اورناجائزاسلحہ برآمد ۔

گوجرانوالہ (1اکتوبر 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن عمران خان کی ہدایت ایس ڈی پی اوسیٹلائٹ ٹاؤن محمودالحسن راناکی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹرعرفان منور ودیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی دلاورڈکیت گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سےدولاکھ نوے ہزارروپے نقدی اورناجائزاسلحہ برآمد۔گرفتار ملزمان میں علی دلاور ،عبداللہ اوررضوان شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شہر بھر میں رات کی تاریکی اورسنسان علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اورفرارہوجاتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button