کرائمز

ڈس مس پولیس اہلکار کی مدد سے شہریوں کو اغواء کار گینگ بے نقاب

لاہور(ارسلان تیموری ) لاہور بدنام زمانہ ڈس مس کانسٹیبل ارشد کمھیار عرف جی تھری نے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے لئے تھانہ ٹبی سٹی کو مرکز بنا لیا ،چند سال قبل تھانہ ساندہ میں بھی شہری کو اغواء کرنے اور رقم مانگنے پر مقدمہ درج ہوا نوکری سے فارغ ہوا ،ڈس مس کانسٹیبل ارشد کمھیار عرف جی تھری صوبائی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں تعینات افسران سے مل کر شہریوں کو اغواء کر کے تاوان مانگتا ہے نہ دینے پر منشیات کے جھوٹے مقدمات میں نامزد کروانا پیشہ بن چکا ،تھانہ مغلپورہ، ساندہ،بھاٹی گیٹ ،اچھرہ سمیت متعدد تھانوں میں اغواء برائے تاوان کے کئی واقعات سامنے آنے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی ،ارشد جٹ کی نوکری سے فراغت کے باوجود سی سی ٹی فوٹیج میں مختلف تھانیداروں کے ساتھ غیر قانونی ریڈ کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج اور جعلی مقدمات کے اندراج کے کئی ثبوت سامنے آنے کے باوجود کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ،فیاض اے ایس آئی کی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تھانہ ٹبی سٹی میں تعینات سب انسپکٹر افضال جٹ نے سیٹ سنبھال لی،ارشد جی تھری اور منشیات فروش ناصر بھٹی کو تھانہ میں بٹھا کر تسلیاں فیاض اے ایس آئی کے مدعی پر صلح کے لئے دباؤ ،منشیات فروش ناصر بھٹی اختر بھٹی مشہور زمانہ شیخوپورہ کے علاقہ جھنڈے والا کے اوڈھ حال مقیم دھوپ سڑی ساندہ ہیں جو خیبر پختونخواہ میں بھی منشیات کے مقدمہ میں گرفتار رہے فیاض اے ایس آئی کے ساتھ مضبوط روابط کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں،ارشد جی تھری افضال جٹ کی سربراہی میں اپنے مشن پر گامزن اینٹی کرپشن کے مدعیان کو خطرہ؟ ،ذرائع کے مطابق ارشد جی تھری جیب کتروں کا گینگ بھی چلاتا ہے تھانہ ٹبی سٹی اور بھاٹی گیٹ کے کیمروں کی فوٹیج دیکھی جائے تو افسران کی آنکھیں کھل جائیں ارشد جی تھری دونوں تھانوں کے درمیان کیسے دندناتا پھرتا ہے ڈس مس کانسٹیبل کا تھانہ جات میں بلاجواز داخلہ اعلی افسران جی تھری کی انکوائری کریں بڑے برج الٹ جائیں گے

صوبائی دارالحکومت میں ڈس مس پولیس اہلکار کی مدد سے شہریوں کو اغواء کر کے رقم بٹورنے والا گینگ بے نقاب ہونے کے بعد نئے چہرے سامنے آنے لگے زرائع کے مطابق تھانہ ٹبی سٹی کے سب انسپکٹر افضال جٹ، ارشد جی تھری اور زمانہ بدنام منشیات فروش ناصر بھٹی کے مبینہ گفتگو سامنے آ گئی جس میں فیاض اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد ناصر بھٹی کے پی کے فرار ہونا چاہتا تھا جس پر تھانہ ٹبی سٹی میں تعینات سب انسپکٹر افضال جٹ اور ارشد جی تھری نے اسے تسلی دیتے فیاض اے ایس آئی کے مدعی پر دباؤ ڈالتے جلد صلح کی بازگشت سنائی جس ناصر بھٹی مطمئن نہ ہوا ارشد جی تھری پر تھانہ ساندہ میں بھی ایسی ہی وارداتوں کا مقدمہ بھی درج ہے جیسے اس نے مغلپورہ، اچھرہ، ساندہ ،بھاٹی گیٹ سمیت کئی تھانوں میں بے گناہ شہریوں کو اغواء کیا اور رقم نہ دینے پر ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے زرائع نے بتایا کہ اگر تھانہ بھاٹی گیٹ اور ٹبی سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جائے تو واضح ہو جائے کہ ارشد جی تھری فیاض اور افضال جٹ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے چند روز قبل بھی ارشد جی تھری کی فیاض کے ساتھ غیر قانونی ریڈ کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی ارشد جی تھری نے چند ماہ قبل مغلپورہ کے علاقہ سے نوجوان کو اغواء کیا پرانا مغلپورہ تھانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں رقم نہ ملنے پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا ذرائع کے مطابق مشہور زمانہ جھنڈے والے شیخوپورہ کے منشیات فروش اختر بھٹی اور ناصر بھٹی جو اب ساندہ کے علاقہ دھوپ سڑی میں مقیم ہیں اور خیبر پختونخواہ سے پنجاب منشیات ترسیل کا کام کرتے ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہیں کے فیاض اے ایس آئی اور ارشد جی تھری کے ساتھ مضبوط روابط کا انکشاف ہوا ہے اور تھانہ ٹبی سٹی کے سب انسپکٹر افضال کی ارشد جی تھری اور ناصر بھٹی سے میٹنگ کے بعد فیاض اے ایس آئی کے مدعی پر دباؤ ڈالنا گینگ کی مضبوطی کی طرف اشارہ کرتا ہے ارشد جی تھری کے بے گناہ متاثرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشن سے استدعا کی ہے کہ ارشد جی تھری بارے انکوائری کروائی جائے اور اگر انکوائری میں گنہگار ہو تو اسے سخت سزا دی جائے تاکہ یہ نئے آنے والے پولیس افسران کو اپنے جال میں پھنسا کر فیاض اے ایس آئی جیسی حالت میں نہ لے جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button