بہاولپور: غیرقانونی طورپرتعمیرکیے گئے بڑے بڑے کاروباری مراکز سیل کردیئے
بہاول پور( کرائمز پوائنٹ / غلام رسول خان )اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی کاروائی بہاولپورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیرقانونی طورپرتعمیرکیے گئے بڑے بڑے کاروباری مراکز سیل کردیئے دونمبرمافیاکادھندہ بندکرایہ داردکاندارپریشان اربوں روپے کاسامان بھی دکانوں میں بندکردیاگیا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے مزیدکاروائی جاری تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسٹی ڈاکٹرثنا رام چندگلوانی نے بہاولپوکی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بغیرپارکنگ نقشہ منظوری پربہاولپورکاسب سے بڑا موبائل بزنس کاالکریم پلازہ سیل کردیاجوکہ مبینہ طورپردکانداروں نے اپنی مرضی سے سرکلرروڈ پرسائیکل اسٹینڈ بناکرنہ صرف لوٹ مارکاسلسلہ شروع کررکھاتھابلکہ سرکلرروڈ کے بلاک رہنے سے ٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہوچکاہے اسے سیل کردیابعدازاں ریلوے پرحاجی حنیف اسلحہ ڈیلرکی طرف سے مبینہ طورپر اضافی آبادی حبیب کالونی کوجعلی کچی آبادی ظاہرکرکے سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے تعمیرکی گئی درجنوں دکانوں اورمکانات کوبھی سیل کردیابتایاگیاہے کہ حاجی حنیف گجرنے محکمہ مال کی ملی بھگت سے حبیب کالونی کی اضافی کچی آبادی ظاہرکرکے اپنے بیوی طاہرہ حنیف گجر بیٹوں فرخ حنیف گجر اورخرم حنیف گجرسمیت دیگر رشتہ داروں اورملازمین کے نام پر سرکاری اراضی کاجعلی پٹہ ملکیت تیارکرکے وہاں پرمکانات اوردرجنوں دکانیں تعمیرکرکے کرایہ وصول کرناشروع کررکھاتھا۔ اورمقامی لوگوں سے دکانوں کے کروڑوں روپے ایڈوانس وصول کیے ہوئے تھے اور اس رقبہ کی مالیت بھی اربوں روپے بتائی جارہی ہے واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے 8 مئی کو مذکورہ بالاجعلی انتقالات خارج کردیئے تھے۔ جس پرکاروائی عمل میں لائی گئی اس اراضی کوواگزار کرانے میں بہاولپورکے کسی بھی سرکاری آفیسرنے جرات نہ کی تھی اورنہ ہی دکانوں کوسیل کیاگیاتھا۔اے سی سٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پلازہ اورتمام دکانیں سیل کردیں اورمالکان کوتنبیہ کی کہ اگرکسی نے کارسرکارمیں مداخلت کی جرات کی توان کیخلاف مقدمات درج کرادوں گی۔اس موقع پرمتاثرہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوے کہاکہ وہ تومالکان کوباقاعدگی سے کرایہ اداکررہے تھے ان کوکروڑوں روپے ایڈوانس بھی دے چکے ہیں اور ان کاکروڑوں روپے کاسامان بھی دکانوں کے اندرپڑاہواہے جنہیں سیل کردیاگیاان کاروزگار کاسلسلہ بھی بندہوگیاہے۔