علاقائی خبریں

ٹوبہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لئے اہم پیغام جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لئے اہم پیغام دریائے راوی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی اب بھی موجود ہے، جہاں بہاؤ نہایت تیز اور کھائیاں گہری ہیں یہ صورتحال جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہے عوام الناس سے پُرزور گزارش ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن احتیاط کریں تمام شہریوں کے لیے ہدایات سیلابی پانی کے قریب جانے سے مکمل پرہیز کریں دریا یا کھائیاں عبور کرنے، نہانے یا تیرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں بچوں کو خاص طور پر سیلابی پانی سے دور رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر 15 یا ریسکیو 1122 کو دیں مزید یہ کہ ان افراد کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے جو سیلاب دیکھنے، تفریح یا سوشل میڈیا (ٹک ٹاک وغیرہ) بنانے کے لیے دریا کے کنارے آتے ہیں۔ یہ رویہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے عوام کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں — کیونکہ زندگی سب سے قیمتی ہے ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button