شمس حسن بھٹی ایڈووکیٹ کی کامیابی پراظہار تشکر تقریب کا اہتما م
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) وزیراعلیٰ کے سابق مشیر رانا ولید مجاہد اوررانا راشد علی ظہیر نے نومنتخب جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی ایڈووکیٹ کی کامیابی پراظہار تشکر تقریب کا اہتما م کیا جس میں رانا عثمان حیدر ایڈووکیٹ،،چودھری ناصر مقبول گورو، چودھری رضا فاروق واہلہ،رانا طارق منور، ملک محمود، ساجد محمود مغل،عبدالرشید، ظفر اقبال مغل سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ان رہنماؤ ں نے کہاکہ کسی بھی کامیابی میں ٹیم ورک کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے شمس حسن بھٹی کے انتخاب کو ہر دوست نے اپنا انتخاب سمجھ کر کام کیا اور اللہ تعالیٰ نے عزت سے نواز جس پر جتنابھی شکرادا کیا جائے وہ کم ہے ان رہنماؤں نے کہاکہ نوجوان قیادت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔