ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران نے پولیو / ڈینگی و دیگر حکومتی اقدامات پر عملدرآمد ، محکمہ صحت کے ساتھ کوارڈینیشن ، خاندانی منصوبہ بندی ، آبادی کو کنٹرول کرنے کےلئے سکولوں و کالجوں میں آگاہی سیمینارز سمیت محکمانہ کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر شیخوپوره کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں آگاہی سیشنز ، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا اضافہ معاشی ترقی کے اقدامات کو بے اثر کر رہا ہے اور تمام تر ملکی وسائل کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے ، بچوں کی پیدائش می مناسب وقفہ سے ہی ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ جب تک ہم اپنے وسائل کے مطابق اپنے خاندان کی تشکیل نہیں کریں گے تب تک ہم ایک ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں میں کم از کم تین سال کا وقفہ لازمی رکھیں اس طرح ہم ایک صحت مند اور پڑھا لکھا خاندان تشکیل دے سکتے ہیں محکمہ پاپولیشن، سوشل ویلفر اور تمام این جی اوز جو بہبود ابادی پر کام کر رہی ہیں تمام اداروں کی خدمات کو سراہا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں ۔