کاغذات راشد عزیز ہاشمی کی حمایت کرتے ہوئے واپس لے لیے
چنی گوٹھ (ملک اختر سے)پریس کلب احمد پور شرقیہ کے الیکشن میں ڈاکٹر خادم حسین سومرو اور ناصر محمود رضوی گروپ کے مشترکہ امیدوار راشد عزیز ہاشمی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار حبیب اللہ راجپوت کے مد مقابل شیخ عزیز الرحمن نے سکروٹنی ڈے پر اپنے کاغذات راشد عزیز ہاشمی کی حمایت کرتے ہوئے واپس لے لیے اور جس کے نتیجے میں ڈاکٹر خادم حسین اور ناصر محمود رضوی گروپ کے مشترکہ امیدوارکے بلا مقابلہ جیتنے پر الیکشن بورڈ نے جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور ایسی طرح الیکٹرانک میڈیا کے الیکشن میں زاہد گل اور عمران خان لکی کے علاوہ کسی بھی گروپ نے مقررہ وقت پر کاغذات جمع نہ کروائے جس کے بعد الیکشن بورڈ نے زاہد احمد خان گل کو صدر الیکٹرانک میڈیا اور عمران احمد خان لکی کو جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
خادم حسین سومرو گروپ، ناصر محمود رضوی گروپ اور شیخ عزیز الرحمٰن گروپ کے مشترکہ نامزد پینل بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ جیتنے والے امیدوار ان اور ممبران پریس کلب کی بھاری اکثریت نے جیت کی خوشی میں بہت بڑی ریلی نکالی چوک منیر شہید چوک چاچا بستی گڈولہ چوک اور چوک عباسیہ پر اہلیان شہر نےڈھول کی تھاپ پر ریلی کا استقبال کیا مٹھائیاں تقسیم کیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران نے شیخ عزیز الرحمن اور ان کے گروپ پریس کلب ممبران ا ور دوستوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور صحافیوں فلاح ان کے حقوق کی جدو جہد اور احمد پور شرقیہ کی عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا انجمن تاجران کے سب سے بڑے گروپ شیخ مسلم گروپ نے ،سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی اور وکلاء برادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش دی