کرائمز

آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے جبکہ اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی گئی جبکہ لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر ٹریفک وارڈن ناصر محمود کی سنیارٹی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل سید انوار الحسن کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل عمران شہزاد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button