اتحاد، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کا پیغام ہے
میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر) چیئرمین رانا بابر گروپ حاجی عابد حسین، چوہدری مظہر ستار اور چوہدری خاور سلیم نے پی ایس ایل چیئرمین و لیڈر ٹیپ بال میاں آصف ندیم کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ملک مسعود اعوان اور ملک نوید اعوان بھی شریک تھے,
ملاقات میں پاکستان سطح کے سب سے بڑے اور تاریخی ملک شیر محمد اعوان میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایونٹ کو کامیابی کی نئی مثال بنانے کے لئے سب مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے،شرکاء نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نہ صرف سنہری مواقع فراہم کرے گا بلکہ ہمارے شہر کو ملک بھر میں ایک مثبت اور نمایاں شناخت بھی دے گا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے ذریعے کھیلوں کے میدان میں نئی توانائی پیدا ہوگی، نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی اور کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ معیار کی تفریح میسر آئے گی،
میاں آصف ندیم نے حاجی عابد حسین اور تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیٹھک دراصل اتحاد، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے باشعور اور کھیل دوست افراد کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا میاں چنوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔