کرائمز
مرزا ولید بیگ کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے سپرد
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پھاٹا آصف محمود کو او ایس ڈی ،ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی مرزا ولید بیگ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے سپرد ،ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن وقار احمد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جبکہ عامر احمد خان کوڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کر دیاگیا۔