کرائمز

ٹریفک حادثات میں چالیس کے قریب اموات، سگنل فری یوٹرن منظوری

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ٹریفک حادثات میں چالیس کے قریب اموات کے بعد شہر یوں کی کراسنگ کے لئے سگنل فری دویوٹرن کی منظوری ہوگئی،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی تعمیر کے دوران سنٹرل کی دیوار کرکے شہر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ایک یوٹرن گھنیاں کے قریب جبکہ دوسرا یوٹرن تقریباً چھ کلو میٹر کے فاصلے پر پاک ٹاؤن پردیاگیا، شہری آبادی میں کسی قسم کا کراسنگ یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا سارا لوڈپاک ٹاؤن کے یوٹرن پر ہوتا اور روزانہ حادثات ہونامعمول بن گئے اور اس طرح اس کٹ کا نام خونی کٹ رکھ دیاگیا، گذشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں کراسنگ نہ ہونے کی وجہ سے اب تک ٹریفک حادثات میں چالیس کے قریب اموات ہوچکی ہیں اس لئے عبدالعلیم خان نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے کامونکے شہر کے اندرون شہری آباد میں سگنل فری دویوٹرن بنانے کی منظوری دے کر فنڈ بھی جاری کردیا اور اس کا باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری ہوچکاہے اور انشا ء اللہ ایک دوہفتو ں کے دوران یوٹرن پر باقاعدہ عبدالعلیم خان کے ہاتھوں سے آغاز کرتے ہوئے کام شروع کردیاجائے گا اور اس سے نا صرف شہر کے لوگوں بلکہ دیہاتوں سے منڈیوں تک آنیوالے کاشتکاروں زمینداروں کو بھی فائدہ ہوگا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضع کہاکہ جو کام مقامی ایم پی اے یا ایم این اے نہیں کر سکتے وہ میں اپنے شہراور عوام کی خدمت کے لئے کرونگا اور اس کے لئے اقتدار ضروری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button