کرائمز
ٹرک اور لوڈر رکشے میں تصادم ایک شخص جاں بحق، 7زخمی
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیروز پور روڈ پر ٹرک اور لوڈر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ اور ٹرک کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری شناخت نہیںہوسکی۔